پاکستان نے واٹس ایپ جیسی کونسی ایپ بنائی؟

پاکستان نے واٹس ایپ جیسی کونسی ایپ بنائی؟

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے ایک نجی چینل میں انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے ایک ایپلیکشن تیار کرلی ہے جو کہ وٹس ایپ کی طرح کی ہو گی اور اس کا ڈیٹا بھی محفوظ رہے گا ۔

امین الحق نے مزید یہ بھی کہا کہ واٹس ایپ کی طرح کی جو ایپلیکشن تیار کی ہے اسکا نام ”سمارٹ آفس ” ہے ۔اس ایپ میں صارفین کا مکمل ڈیٹا محفوظ رہے گا اور صارفین جلد ہی اس ایپ سے مستفید ہوں گے ۔ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ یہ ایپ ابھی کچھ تجربات کے مراحل سے گزر رہی ہے اور جلد ہی اس کو لانچ کردیا جائے گا ۔ پہلے مرحلے میں یہ سرکاری افسران و ملازمین سمارٹ آفس کی ایپ استعمال کریں گے، امید ہے کہ جون 2021تک اسے لانچ کریں گے تاہم یہ آزمائشی بنیادوں پر ہوگی۔

عام صارفین کے لیے نئی ایپ متعارف کروانے کے حوالے سے ان کا یہ کہنا تھاکہ اسی طرز کی دوسری ایپلی کیشن کسی دوسرے نام سے عام پاکستانی صارفین کے لیے بھی لائیں گے کہ جس میں ان کا تمام کا تمام ڈیٹا،تصاویر،ویڈیوز، کمیونیکیشن اور ریکارڈ مکمل محفوظ ہوگا۔

تبصرے