وزیر داخلہ شیخ رشید رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

وزیر داخلہ شیخ رشید رینجرز ہیڈ کوارٹرز پہنچ گئے

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید لاہور میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ۔ شیخ رشید کا ڈی جی رینجرزمیجر جنرل عامر مجید نے استقبال کیا۔

اردو ٹرینڈز کے مطابق شیخ رشید کو رینجرز کے پیشہ ورانہ امور پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے رینجرز کی خصوصی مشقیں بھی دیکھیں۔وزیر داخلہ نے یادگار شہدا پر شہید ہونے والے جوانوں کے لیے دعا کی ۔ اس موقع پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان رینجرز بارڈرز پر تعینات ہیں اور داخلی سیکورٹی کے امور سر انجام دے رہی ہے ۔ بارڈر سمگلنگ روکنے میں رینجرز کا کردار اہم ہے ۔شیخ رشید پاکستان رینجرز کے نوجوان کی خدمات قابل تعریف ہیں۔پاکستان رینجرز نے مختلف آپریشنز میں دشمن کے عزائم خاک میں ملاتے ہوئے کئی قربانیاں بھی دیں جو کبھی بھی بھلائی نہیں جائیں گی ۔

تبصرے