اسلام آباد: ایکسائز اینڈ ٹیکس ایشن ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن

اسلام آباد: ایکسائز اینڈ ٹیکس ایشن ڈیپارٹمنٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ ٹیکس کلیکشن

ایکسائز اینڈ ٹیکس ایشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد نے جولائی سے دسمبر 2020تک ریکارڈ6ارب روپے سے زائد کا ٹیکس وصول کیا گیا۔

ڈائریکٹرر ایکسائز اینڈ ٹیکس ایشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد بلال اعظم کا کہنا ہے کورونا میں ریکارڈ وصولی صارفین کو جدید سہولیات کے سبب ممکن ہوئی ہے ۔ کورونا وائرس کے پیش نظر لگائے گئے لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام کے تمام دفاتر بھی بند کر دئیے گئے تھے مگر ہم نے لوگوں کے گھر گھر جا کر،تمام کی تمام ایس او پیز کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے تمام کے تمام امور سر انجام دئیے۔چیف کمشنر عامر علی احمد کے ویژن کے مطابق ٹیکس وصولی کو آسان بنایا گیا ہے ۔گھر بیٹھے ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی ایکسائز ڈیپارٹمنٹ کا انقلابی اقدام ہے۔

تبصرے