حکومت گرائیں گے نہیں ،جمہوریت بحال کریں گے،خواجہ سعد رفیق

حکومت گرائیں گے نہیں ،جمہوریت بحال کریں گے،خواجہ سعد رفیق
حکومت گرائیں گے نہیں ،جمہوریت بحال کریں گے،خواجہ سعد رفیق

پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کا مقصد حکو مت گرانا نہیں ہے بلکہ جمہوریت کی بحالی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ میں لیگی رہنما خواجہ سعد رفیق نے اہم پریس کانفرنس کی۔جس میں انہوں نے حکومت پر تنقید اور نیب کے رویے پر سوالا ت اٹھائے۔خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ پی ڈی ای حکومت گرانے نہیں بلکہ چاہتے ہیں کہ ملک میں جمہوریت آجائے ۔

نیب کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ نیب نے اپوزیشن پر انتقامی کارروائی کا سلسلہ جاری کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا اپوزیشن پر کیسز بنائے جارہے ہیں ۔مگر یہ قیدیں اورر گرفتاریاں ہمیں مزید منظم کر رہی ہیں۔

تبصرے