یہ لوگ جتھے لا کر اداروں کو دھمکانا چاہتے ہیں،شبلی فراز

یہ لوگ جتھے لا کر اداروں کو دھمکانا چاہتے ہیں،شبلی فراز
یہ لوگ جتھے لا کر اداروں کو دھمکانا چاہتے ہیں،شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات و سینٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اپنا آخری پتہ کھیلنے جا رہی ہے۔پی ڈی ایم ماضی کا قصہ بن چکی ہے

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و سینٹر شبلی فراز کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ایک ہجوم لا کر الیکشن کمیشن پر دبائو ڈالنا چاہتی ہے جب کہ پی ڈ ی ایم کی یہ بھونڈی کوشش ناکام ہی رہے گی۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم اب ماضی کا قصہ بن چکی ہے ۔شبلی فراز کا کہنا تھا کہ مولانا کو نیب کی جانب سے نوٹس دیا گیا تو انہوں نے الیکشن کمیشن پر دھاوا بولنے کا منصوبہ بنا لیا ہے۔

شبلی فراز کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے پہلے کہ دیا تھا کہ یہ سب کرپٹ ٹولہ ایک پیج پر آجائیں گے اور وہی سب ہوا ۔

انہوں نے کہا کہ فارن فنڈنگ کیس میں پی ٹی آئی نے تفصیلات جمع کرائیں۔ پی ٹی آئی کو فنڈ بھیجنے والے 40 ہزار ناموں کی تفصیلات موجود ہیں۔

تبصرے