وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ

شیخ رشید احمد نے مسافروں کو دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیا اور اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اورسیز پاکستانی ہمارا اثاثہ ہیں۔

شیخ رشید احمد نے اسلام آباد ائر پورٹ کا دورہ کرتے ہوئے ،مسافروں کا بہترین طریقے سے خیال رکھنے کے لیے ایف آئی اے ایمیگریشن، اے ایس ایف اور محکمہ کسٹمز کو خصوصی ہدایات جاری کیں ۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک سے آنے والوں کو دی جانے والی سہولیات میں کوتاہی برداشت نہیں کروں گا۔ ایک سو بانوے ملکوں کے لئے آن لائن ویزہ جاری کیا گیا ہے۔کوئی آدمی اسٹیکر کا پوچھے تو مجھ سے ڈائیریکٹ رابطہ کرایں۔وزیر اعظم کا فیصلہ ہے کہ آن لائن ویزہ کے لئے کوئی رکاوٹ نہیں ہونی چائیے ۔ای پاسپورٹ دو مہینے تک لوگون کو ملے گا۔پاکستان کا امیج بہتر ہوگا۔مزدوروں کے لیے پاسپورٹ کی مدت دس سال کر دی گئی ہے۔نادرا روزانہ ایک لاکھ شناختی کارڈ بنائے گا اور پہلا مفت ہو گا۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میں تمام اوور سیز پاکستانیوں کو یقین دلاتا ہوں کہ ائیرپورٹ پر آپ کو بہترین سہولیات ملیں گی۔

تبصرے