ساؤتھ ایشیاء میں چھ ماہ کے اندر ٹک ٹاک دوسری بار بند

Tiktok banned in Pakistan
ساؤتھ ایشیاء میں چھ ماہ کے اندر ٹک ٹاک دوسری بار بند

اہم فیصلہ سامنے آگیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ٹک ٹاک کو فوری طور پر بند کردیا جائے۔ٹاک ٹاک کو بند کرنے کی وجہ بھی سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور کی ہائیکورٹ نے اہم فیصلہ سنایا ہے جس میں وڈیو بنانے والی ایپ ٹک ٹاک کو بند کرنے کا فیصلہ سنادیا گیا ہے۔پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ ٹک ٹاک پر غیر اخلاقی وڈیوز پے درپے بنائی جارہی ہے جو ہماری ثقافت سے مطابقت نہیں رکھتی اور نہ ایسے مواد کی تشہیر کی اجازت دیں گے۔

جسٹس قیصر رشید نے کہا کہ کچھ لوگ مشہور ہونے کے لیئے فحاشی کا مواد پھیلا رہے ہیں جو کسی صورت قبول نہیں کیا جائیگا

تبصرے