دو ماہ بعد گدھے سے ملنے پرجذباتی مالک رو پڑا

انسان سے جانور کی محبت اور ان پر بنتی کہانیاں یا خبریں کس نے نہیں سن رکھی۔انسان اور جانور کی کچھ ایسی خبریں بھی مختلف ابلاغ میں آتی ہیں جنہیں دیکھ یا پڑھ کر انسان دنگ رہ جاتا ہے

انسان اور جانور کی محبت پر مبنی ایسی ہی خبر اسپین سے سامنے آئی جس میں مالک اپنے گدھے سے دو ماہ بعد ملنے پر جذباتی ہوگیا۔

یاد رہے کہ پوری دنیا میں کورونا کے باعث لاک ڈاؤن ہے اور یہی وجہ ہے کہ لاک ڈاؤن کے باعث گھروں سے نکلنے پر ممالک نے اپنی شہریوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے۔

تاہم اب اڑھائی یا تین بعد اسپین میں جاری لاک ڈاؤن میں حکومت کی جانب سے نرمی کردی گئی ہے جس کے بعد لوگوں نے گھروں سے باہر نکلنا شروع کردیا ہے۔

گھروں سے دور رہنے والے افراد لاک ڈاؤن نرم ہونے کے بعد جب چند ہفتوں بعد گھر لوٹے تو وہ اپنے گھر، اہل محلہ، درختوں اور جانوروں کو دیکھ کر جذباتی ہوگئے اور ایسے افراد میں جنوبی سپین کے ایک 38 سالہ شخص بھی ہیں جو 2 ماہ بعد اپنے گدھے سے ملنے کے بعد جذباتی ہوگئے

تبصرے